the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

دنیا بھر میں ہر پانچویںشخصکو جائیداد کی تقسیم میں استحصال کا سامنا ہے ، پراپرٹی کو اپنے نام کروانے کےلئے اسے رشوت دینی پڑتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں مالی رشوت کے علاوہ خواتین کاجنسی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارہ ’رائٹر‘ نےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حوالے سے لکھا کہ دنیا بھر میں ہر پانچویں شخص کو جائیداد کا حق حاصل کرنے میں مختلف مسائل اور دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ ان مسائل کے حل میں رشوت اہم کرادر ادا کرتی ہے۔

خواتین اگر جائیداد میں حصہ یا اُسے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی خواہشمند ہوں تو انہیں بعض صورتوں میں جنسی استحصال کا سامنا بھی ہوتا ہے اور زمین الاٹ کرنے والے محکمے کے اہلکار کو رشوت کے عوض وہ اپنا بدن پیش کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق براعظم افریقہ میں خواتین کی بڑی تعدادکھیتی باڑی سے وابستہ



ہے۔سب صحارا کی ریاستوں میں خواتین کو جائیداد میں حصہ لینے اور اُس زمین کو اپنے نام ٹرانسفر کرنے کے لیے اہلکاروں کی جنسی تشفی بھی کرنی پڑتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہر پانچویں شخص کو زمین کے معاملات کو حل کرنے کے لیے حکومتی محکمے کے اہلکاروں کو رشوت دینا پڑتی ہے اور غریب ملکوں میں ایسے معاملات میں یہ ایک معمول بن چکا ہے۔

سب صحارا کے ملکوں میں زمین کے لین دین کے لیے ہر تیسرا آدمی رشوت دینے پر مجبور ہے۔ مالی رشوت کے علاوہ خواتین کو بھتے کی صورت میں جنسی طور پراستحصالی صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے۔

افریقی ملک گھانا میں چالیس فیصد خواتین اور تیئیس فیصد مردوں کو رشوت دینے کے بعد ہی جائیداد ملتی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ عالمی بینک کی زمین اور غربت کے عنوان سے شروع ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پیش کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.